دیپیکا پڈوکون ہسپتال کیوں گئیں ؟ فلم پروڈیوسر نے بتا دیا

دیپیکا پڈوکون ہسپتال کیوں گئیں ؟ فلم پروڈیوسر نے بتا دیا

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے دورانِ شوٹنگ ہسپتال جانے سے متعلق فلم کے  ہدایتکار اسونی دت نے وضاحت پیش کی ہے۔

 

چند روز پہلے انڈین  میڈیا کیجانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ  دیپیکا پڈوکون  جو ان دنوں امیتابھ بچن کے  ساتھ  فلم "کے" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں انکی طبیعت بگڑگئی جس کے باعث  انہیں ہسپتال لیجانا پڑا۔بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ  کو سانس لینے میں مشکل کاسامنا تھا اسی لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن  اب  فلم کے پروڈیوسر اسونی دت نے ان تمام خبروں کو محض افواہ  اورجھوٹا قرار دیا  ہے اورانکشاف کیا کہ دیپیکا مئی میں ہونے والے کانزفلم  فیسٹیول سے پہلے کورونا کا شکار ہوگئی تھیں ۔

 

اسونی دت کا مزید کہنا تھا کہ بعدمیں دیپیکا صحتیاب ہوئیں اور کانز میں شرکت کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔فلم کے ہدایتکار نے کہا  کہ  بالی ووڈ اداکارہ  کانز فیسٹیول  سے واپس آتے ہی فلم کی عکسبندی  میں مصروف ہوگئیں اور انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کا  ٹائم نہیں مل سکا۔اسونی دت کے مطابق دیپیکا پڈوکون  اس  روزفارغ تھیں تو انہوں نے سوچا روٹین چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس چلے جانا چاہیے اور وہ چلی گئیں  مگر میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔میڈیا والوں کوچاہیئے کہ وہ کسی بھی خبر کو چلانے سے قبل اس کی تصدیق کر لیا کریں تا کہ انکی خبر کسی کیلئےدکھ یا تکلیف کا باعث نہ بنے۔

 

 

فیصل قریشی نے ٹک ٹاکرز کیساتھ کیے جانے والا شو کیوں چھوڑا؟