فیصل قریشی نے ٹک ٹاکرز کیساتھ کیے جانے والا شو کیوں چھوڑا؟

فیصل قریشی نے ٹک ٹاکرز کیساتھ کیے جانے والا شو کیوں چھوڑا؟

کراچی (نیا ٹائم) پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے نجی چینل پر ٹک ٹاکرز کیساتھ کیے جانے والے پروگرام کو چھوڑنے کی وجہ  بیان کر دی ۔

 

سماجی رابطوں  پرپاکستانی  اداکارو  میزبان  فیصل قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکرز کیساتھ کیے جانے والے پروگرام سے متعلق  گفتگوکرتے دیکھا جا سکتاہے۔فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے ٹک ٹاکرز کیساتھ پروگرام چھوڑ دیا ہے کیونکہ رمضان میں  میرادماغ گھوم گیا تھا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے یہ  پروگرام نہیں کرنا چاہیے تھا۔فیصل  نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اپنی جانب سے کوشش کرنی چاہیےکہ جو میں ٹھیک کرسکتا ہوں وہ تو کروں اس لیے  میں نے اس شو کو خیر آباد کہہ دیا۔

 

پاکستانی اداکار کا  مزید کہنا تھا کہ اچانک پروگرام چھوڑنے سے میرے دوست اور شو میں موجود بچےبھی پریشان ہیں حالاں کہ مجھے  ان  تمام بچوں کیساتھ بے انتہا محبت ہے اور سب میری بہت عزت  بھی کرتے ہیں  تاہم  مجھے لگتا ہے کہ شو میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو کہ آن ائیر نہیں جانی چاہیے۔ پروگرام میں  جتنی چیزیں جانی تھیں چلی گئیں  مگرمجھے لگتا ہے کہ اب  مزیدنہیں جانی چاہیے۔واضح رہے کہ فیصل قریشی  پچھلے دو سالوں سے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل پر ٹک ٹاکرز کے ساتھ گیم شو کی میزبانی کرتے تھے۔

 

 

 

اداکارہ میرا کو کراچی میں کیا پسند آ گیا؟