قومی کپتان بابر اعظم کے مداح کی انوکھی و دلچسپ خواہش

قومی کپتان بابر اعظم کے مداح کی انوکھی و دلچسپ خواہش

کراچی (نیا ٹائم) قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ایک فین  نے پلے کارڈ کے ذریعے ان سے اپنی خواہش کا اظہار کر ڈالا اور وہ پلے کارڈ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

 

ماضی میں کئی  لڑکیاں سماجی رابطوں اور سٹیڈیم میں قومی کپتان  بابراعظم سے محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور ساتھ ہی انہیں شادی کی  پیش کش  بھی کرچکی ہیں مگر سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ایک تصویر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ لڑکے بھی کپتان  بابر اعظم سے سخت قسم کی محبت کرتے ہیں۔حال ہی میں ایک نوجوان کی سٹیڈیم سے تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک انوکھا پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے جس میں اس نے بابراعظم سے شادی کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔ نوجوان کے اس پوسٹر میں 2 تصویریں  بھی بنی ہوئی ہیں جس میں اس نے خود کو دلہن اور  بابر کو دلہا بنا کر دکھایا ہے۔

 

یہ تصویر اصل  میں پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی مہندی کی ہے جس پر دلہا کے لباس میں قومی کپتان کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا اور  دلہن کے روپ میں نوجوان کی اپنی شکل دیکھی جا سکتی ہے۔پلے کارڈ  پر مداح نے بابراعظم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اور بابر، اگر میں لڑکی ہوتا تو۔مذکورہ  پلے کارڈ  سے متعلق مزید تفصیلات  تو تاحال سامنے نہیں آسکیں کہ یہ کس میچ کا تھا یا اس سر پھرے  فین  کا تعلق کس شہر سے ہے  لیکن سماجی رابطوں کے  صارفین اس وائرل تصویر سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین پی سی بی کی اہم ملاقات