اداکارہ میرا کو کراچی میں کیا پسند آ گیا؟

اداکارہ میرا کو کراچی میں کیا پسند آ گیا؟

کراچی (نیا ٹائم) سماجی رابطوں پر پاکستانی  اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کراچی کی  چٹ پٹی نلی بریانی کی تعریفیں کرتے دیکھا جا  سکتا ہے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا جی آئے روز اپنے انگلش بولنے کے انداز یا پھر شادیوں کے معاملے کی وجہ سے شہ سُرخیوں  میں رہتی  ہیں  لیکن اس دفعہ اداکارہ کے سماجی رابطوں  پرشہرت کی وجہ کچھ اور ہی  ہے۔اداکار ہ میرا کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں  کراچی کی نلی بریانی کھاتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ ہوٹل کے مالک کیساتھ بیٹھ کر بریانی کھا رہی ہیں اور یہ بریانی کھانے کیلئے  میرا نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی مشہور غوثیہ نلی بریانی کا رُخ کیا جس کے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی خوب چرچے ہیں۔

 

اداکارہ ویڈیو میں بریانی کی خوب تعریفیں کرتی نظر آئیں اور  انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی مزیدار بَریانی آج تک نہیں کھائی، مزہ آگیا واقعی ہی بہت اچھی ہے۔اس موقع پر ہوٹل میں موجود شہریوں نے میرا کو دیکھ کرخوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں مگر اس دفعہ تو اداکارہ نے انگلش کے بجائے اُردو کی بھی ٹانگ مروڑ دی  اوربریانی کا تلفظ درست ادا نہ کرنے پرسماجی رابطوں کے  صارفین نے میرا  کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اورساتھ ہی ساتھ  درست ادائیگی سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا لیکن  بیشتر صارفین کیجانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا۔

 

 

ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی وجہ سے شرکت نہیں کی:عدنان صدیقی