ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی وجہ سے شرکت نہیں کی:عدنان صدیقی

ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی وجہ سے شرکت نہیں کی:عدنان صدیقی

واشنگٹن(نیاٹائم)عدنان صدیقی نے بھارتی فنکاروں کی آمد کے باعث امریکا میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت نہیں کی، انہوں نےکہاکہ امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں انڈین فنکاروں کی آمد کا سن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔

 

امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) نے امریکی سٹیٹ نیو جرسی میں تیرہ تا سترہ جولائی کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کیلئے متعدد پاکستانی اداکاروں سمیت انڈیا کے فنکاروں کو بھی دعوت نامہ ارسال کیے گئے۔لیکن عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں اس تقریب میں شریک ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

 

اداکار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شرکت نہیں کرونگا جہاں کچھ بھارتی فنکاروں کو بھی بلایا گیا ہو۔انہوں نے لکھا کہ میری فنکاروں سے کوئی لڑائی نہیں تاہم میرا ضمیر پرمیشن نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبیﷺ کی توہین کو برداشت کرسکوں۔

 

خیال رہے کہ کچھ دن قبل انڈین حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما نوپور شرما نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس کی وجہ سے دنیا بھر سے مسلمانوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

 

فلم اسٹار شان شاہد کے حکومت پر لفظی وار