طوفانی بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

طوفانی بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیاٹائم)ملک میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے این ڈی ایم نے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں متعلقہ اداروں کو رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق  آج سے بدھ تک  ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وسیع پیمانے پر  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،تیز بارشوں کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے، ملک کے بیشتر  علاقوں میں ندی نالوں،دریاؤں میں طغیانی  اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی وزارتوں، انکے ماتحت متعلقہ اداروں بشمول پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ کر دیا ہے،گلگت بلتستان، سٹیٹ اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بر وقت و پیشگی اقدامات  کی ہدایات کرد ی ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایمرجنسی مشینری و عملہ بشمول  نشیبی علاقوں کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات  بھی کی گئی ہیں،لوکل ریسکیو سروسز ڈیپارٹمنٹس  سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں  کے مکینوں  خصوصاً سیاحوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے محتاط رکھنے کے لیے آگاہی مہم چلائیں،نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محتاط رہتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کر یں، موٹروے/ٹریفک پولیس شمالی علاقہ جات کی جانب سفر کرنے والے مسافر و سیاحوں کو تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھیں۔

 

شہرقائد کے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات کی خاص پیشگوئی