روس یوکرین جنگ ، دنیا

روس یوکرین جنگ ، دنیا "جہنم " میں تبدیل ہونے کا خدشہ

نیو یارک (نیا ٹائم ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے، روس یوکرین جنگ اقتصادی اثرات کے باعث  دنیا کو "جہنم" میں تبدیل کر سکتی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کے مطابق یہ جنگ دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے ۔

ایتھو پیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یوکرین کے بحران سے قبل ہی ہمیں کووڈ 19 اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا کو خوران کے بحران کا سامنا تھا ، اس وقت لگتا تھا کہ حالات اس سے زیادہ بدتر نہیں ہو سکتے مگر روس یوکرین جنگ زیادہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر قحط سالی ، عدم استحکام سمیت بڑے پیمانے پر نقل مکانی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا ، تیونس اور پاکستان جیسے ممالک میں فسادات اور عدم استحکام سے بھی عالمی سطح پر مستقبل قریب کی صورتحال خراب دکھائی دے رہی ہے ۔

ڈیوڈ بیسلے نے مزید کہا کہ اس وقت بہترین کام یہی ہو سکتا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ ختم ہو اور یوکرین کی بندرگاہ فوری طور پر کھل جائے ۔

فروری میں روس کے حملے سے قبل یوکرین کی بندرگاہوں سے ہر ماہ 45 لاکھ ٹن زرعی مصنوعات برآمد ہوتی تھیں جن میں 12 فیصد گندم ، 15 فیصد کورن آئل جبکہ 50 فیصد سن فلاور آئل قابل ذکر مصنوعات تھیں ۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے یوکرین میں عہدیدار میتحیو ہولنگ ورتھ کے مطابق یہ جنگ دنیا کو بھوک کے تباہ کن بحران کی طرف لے جا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2021 ء میں دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد کا پیٹ یوکرین کی اجناس سے بھرا گیا ، تاہم اس بار جنگ کی وجہ سے کروڑوں افراد کو خوراک کی عدم فراہمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

ٹک ٹاک کا فیس بک سے کوئی مقابلہ نہیں ، ٹک ٹاک انتظامیہ