آئندہ مالی سال میں پاکستان 2 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرض لے گا

آئندہ مالی سال میں پاکستان 2 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرض لے گا

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) مالی بحران سے نکلنے کیلئے آئندہ مالی سال میں پاکستان مجموعی طور پر دو ارب  ڈالرسے زائد کا بیرونی قرضہ لے گا ۔

ذرائع کے مطابق متوقع لئے جانے والے قرض  میں چین ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب کا سیف ڈیپازٹ اور  اور آئی ایم سے ملنے والی متوقع قسط  شامل نہیں ہو گی ۔

وزارت خزانہ کی دستیاب دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں پاکستان 223 ارب 20 کروڑ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض حاصل کرے گا جبکہ رواں سال اسلامک ڈّیلپمنٹ بینک سے 232 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا ۔

وزارت خزانہ کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے 148 ارب 80 کروڑ روپے کا ادھار پر تیل خریدے گا جبکہ رواں برس سعودی عرب سے 70 ارب روپے مالیت کا تیل ادھار لیا گیا ۔

دستیاب دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں 372 ارب روپے کے یورو اور سکوک بانڈز بھی جاری کئے جائیں گے ، رواں مالی سال میں 342 ارب 54 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کئے گئے تھے ۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے مالی سال میں ایک ہزار 389 ارب 80 کروڑ روپے کا کمرشل قرض بھی لیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال میں 821 ارب 90 کروڑ روپے کا کمرشل قرض لیا گیا تھا ۔

 

عوام پیٹرول بم کے بعد بجلی بم کیلئے بھی ہوجائے تیار