پنجاب اسمبلی افسران کا ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار

پنجاب اسمبلی افسران کا ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکار

لاہور (نیا ٹائم  )پنجاب اسمبلی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 4 افسران نے ایوان اقبال میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قائمقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے افسران کو اجلاس میں طلب کیا تھا ، جن افسران کو طلب کیا گیا تھا ، ان میں قانون سازی ، رپورٹنگ ، اسٹیٹ اور سکیورٹی کے سربراہان کو بھی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ان شعبوں کےافسران  نے ایوان اقبال میں ہونے والےاجلاس میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ے کہ سپیکر اور سیکرٹری کے ہوتے ہوئے ڈپٹی سپیکر اور قائمقام سیکرٹری اسمبلی سٹاف کو طلب نہیں کر سکتے ، اس حکم نامے کی قانونی حیثیت کچھ بھی نہیں ۔

واضح رہے گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کابجٹ سیشن ایوان اقبال میں طلب کیا گیا تھا جس میں اپوزیشن اراکین نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے تاہم حکومت اراکین ہی بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے تھے ۔

 

صدرمملکت نے الیکشن ترمیمی بل بغیردستخط کیے واپس بھیج دیا