وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین پی سی بی کی اہم ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین پی سی بی کی اہم ملاقات

اسلام آباد (نیا ٹائم )سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے ، ملاقات کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آ گئی ۔  

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بیورو کریسی ، کرکٹ کےمعاملات سمیت چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے کرکٹ بورڈ میں فوری طور پر کسی بھی تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے ۔ سابق چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی اور کئی اہم مسائل ہیں اس لیے پی سی بی میں کسی طرح کی تبدیلی کے لیے یہ مناسب وقت نہیں ۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین کی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی کے لیے مختلف ناموں پر بات چیت ضرورت کی گئی تاہم ابھی چیئرمین کی فوری تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی کیلئے نجم سیٹھی ، خالد محمود اور ذکاء اشرف سمیت دیگر کے ناموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

 

شعیب ملک کے تین سالہ بیٹے نے گریجویشن مکمل کر لی