گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاسوں میں 22 یونیورسٹیوں کے بجٹ منظور

گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاسوں میں 22 یونیورسٹیوں کے بجٹ منظور

پشاور(نیاٹائم)خیبرپختونخوا کی 32 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سے 22 یونیورسٹیوں کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاسوں میں منظور کرلئے گئے ہیں۔

 

 باقی 10 یونیورسٹیوں کے بجٹ بھی جون کے آخر تک منظور کرلئے جائیں گے۔امسال کی طرح گذشتہ برس بھی تمام پبلک سیکٹریونیورسٹیوں کے مالی سال 2021-22 کے بجٹ جون کے مہینے میں منظورکئے گئے تھے۔مختلف وجوہات کی بناء پر اکثر پبلک سیکٹریونیورسٹیوں کابجٹ مالی سال کے آغاز سے پہلے منظور نہیں ہوپاتاتھا۔مالی سال کے آغاز سے قبل سالانہ بجٹ منظور نہ ہونیکے باعث یونیورسٹیوں کو شدید مالی بحران اور مالی بدنظمی سے دوچارہوناپڑتاتھا۔

 

 سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپنی ٹیم کے مشورے سے اس غلط روایت کو ختم اور مالی بدنظمی کودور کرنے کیلئے پہلی دفعہ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو مال سال 2021-22 کے بجٹ کو جون 2021 میں منظور کروایا۔رواں سال بھی اسی طریقہ کار پر عمل پیراہوتے ہوئے قائمقام گورنر مشتاق احمدغنی نے ذاتی دلچسپی اور اپنی ٹیم کی مدد سے ایک دفعہ پھر تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو بجٹ تیارکرنے اور اپنے اپنے متعلقہ سینٹ اجلاس میں پیش کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے بجٹ برائے مالی سال 2022-23 کی بروقت منظوری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

گذشتہ سال کی طرح امسال بھی تمام یونیورسٹیوں کو بجٹ منظوری کے ساتھ بجٹ سے متعلق بہترین راہنمائی اورہدایات دی جارہی ہیں۔جس کی وجہ سے یونیورسٹیوں کے مالی نظم وضبط میں کافی بہتری آئی ہے اور بیشتر ونیورسٹیوں کا بجٹ سرپلس میں منظور ہوا ہےگذشتہ سال کی ہدایات کی روشنی میں اکثریونیورسٹیوں نے مالی خسارے اور نامساعد حالات سے بچنے کیلئے مختلف قسم کے فنڈز بھی قائم کئے ہیں۔

 

جوکہ یونیورسٹیوں کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور بجٹ ضروریات وترجیحات کیلئے مفید ثابت ہوئی ہیں۔قائمقام گورنر مشتاق احمدغنی اور صوبائی وزیربرائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش کی صدارت میں ہونیوالے اجلاسوں میں متعلقہ یونیورسٹیوں کے علاوہ چانسلر آفس، محکمہ اعلٰی تعلیم، محکمہ خزانہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے افسران نے دیگر سینٹ اراکین کی طرح اپنی شرکت کو یقینی بنایاہے۔

 

تعلیم دوستی یاکچھ اور ،سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ