ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان پر حملہ

ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان پر حملہ

لاہور(نیاٹائم)جوہرٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیرچوہان کی گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ سے انکا بیٹا گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن میں اللہ ہوچوک کے نزدیک ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کے مابین ہنگامہ آرائی اورجھگڑا ہوا جس میں نذیرچوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق  ایم پی اے نذیر چوہان محفوظ رہے۔نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ کی گئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی بھاگ گئے۔

 

پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام عائد لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے دفتر کے سامنے آکر فلیکس پھاڑ رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کے دوران 3 ورکر زخمی ہوگئے۔خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت ٹھیک ہے جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی ورکروں کا میڈیکل ہو رہا ہے۔ تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دیدی ہے۔

 

ترجمان لاہورپولیس آپریشنز ونگ کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کا کھوج لگانا شروع کردیا ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی نہیں دیا جائے گا،  پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے لی ہے، ضمنی الیکشن میں الیکشن مہم کے وقت امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے گا، انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانون سے کوئی طاقتورنہیں اورخلاف شکنی پر سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

فیٹف ٹیم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، بلاول بھٹو