سدھو کے قاتل گینگ کا کرن جوہر سے بھتہ وصولی منصوبے کا انکشاف

سدھو کے قاتل گینگ کا کرن جوہر سے بھتہ وصولی منصوبے کا انکشاف

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک)انڈیا کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ بنانے والے لارنس بشنوئی گینگ کے ایک کارندے نے انکشاف کیا کہ  معروف فلمساز کرن جوہر بھی ان افرادکی لسٹ میں شامل تھے جس سے گینگ نے بھتہ وصول کرنا تھا۔

 

بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا شوٹر سنتوش جادھو کا قریبی ساتھی سدھیش کامبلے عرف ماہاکل جو ایک اور مقدمے میں پونے پولیس کی حراست میں ہے، اسی نے سدھو  موسے والاکے قتل کی سازش کے بارے میں پولیس کو انفارمیشن مہیا کیں لیکن اب اس نے انکشاف کیا ہے  کہ  بھارتی فلمسازکرن جوہر کا نام بھی اس لسٹ  میں شامل تھا جن سے پانچ  کروڑ بھتہ لینےکا منصوبہ بنایا گیا تھا اور گینگ کی جانب سے  دھمکیاں دیکر کرن جوہر سے پانچ کروڑ روپے وصول کیے جانے  تھے۔سدھیش نے پولیس کو بتایا کہ کینیڈا میں  رہائش پذیر گینگسٹر گولڈی برار کے بھائی وکرم برار نے میرے ساتھ ان منصوبوں پر  گفتگوکی تھی۔

 

دوسری  طرف ترجمان  پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید انکوائری  کی جارہی ہے کیوں کہ ہمیں  شکوک و شبہات ہیں کہ سدھیش نے کرن جوہر کے حوالے سے غلط بیان دیا ہو کیوں کہ ایسے مواقعوں پر ملزم شیخی بھگارنے کیلئے اس  طرح کے جھوٹ بولتے ہیں۔خیال  رہےکہ اس سے پہلے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکے والد سلیم خان کو بھی مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد دونوں کی سکیورٹی  میں اضافہ کر دیا گیا تھا اوردبنگ خان اس کے بعد ممبئی چھوڑ حیدر آبادچلے گئے تھے تاہم  بعد میں یہ بات منظر عام پر آئی تھی  کہ  لارنس بشنوئی کا گینگ ملک کے  بڑے تاجروں اوربالی ووڈ اداکاروں سے پیسے بٹورنے کی تیاریوں میں مصروف تھا۔

 

 

عامرلیاقت کی وائرل ویڈیو: تیسری اہلیہ کے خلاف کارروائی کی درخواست