
مرحوم سیٹھ کی بیٹی کا گھر میں پراسرار قتل
لاہور (نیا ٹائم)پاکستانی تاریخ کی پراسرار اور معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کا گھر میں پراسرار طور پر قتل ، پولیس نے لے پالک بیٹے اور ملازمہ کو حراست میں لے لیا ۔
لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں رہائش پذیر معروف کاروباری اور پاکستانی تاریخ کے پراسرار کردار سیٹھ عابد مرحوم کی 60 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں ہی قتل کر دیا گیا ، مقتولہ کو ان کے گھر میں ہی گولی مار کر قتل کیا گیا ۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے لے پالک بیٹے اور گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ فرانزک ماہرین نے گھر سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے مقتولہ کی لاش پورسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دی ہے ۔ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا شوہر امریکا میں مقیم ہے ۔ ان کی اپنی اولاد نہیں تھی جبکہ انہوں نے 3 بچوں کو گود لیا تھا جن میں سے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے گھر میں اس بیہمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیر اعلیِ پنجاب حمزہ شہباز نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خاتون کے قتل کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کےان کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
پولیس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ