عامرلیاقت کی وائرل ویڈیو: تیسری اہلیہ کے خلاف کارروائی کی درخواست

عامرلیاقت کی وائرل ویڈیو: تیسری اہلیہ کے خلاف کارروائی کی درخواست

 کراچی(نیاٹائم)نامورٹی وی اینکراورسابق ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کی تیسری بیوی کے خلاف نازیبا ویڈیووائرل کرنے پرکارروائی کی درخواست دے دی گئی ہے۔

 

کراچی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں سماجی تنظیم نے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیگم دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے پر کارروائی کرنے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔وکیل جمیل ورک ایڈووکیٹ کے ذریعے سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ کورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرے۔

 

 دانیہ شاہ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت کو خاک میں ملایا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کی حرکت کے باعث پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔ معمولی تنازع پر اپنے خاوند کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ ملک کو ضرور ملنی چاہیے۔

 

عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ نےجذباتی ویڈیوپوسٹ کردی