شہرقائد کے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات کی خاص پیشگوئی

شہرقائد کے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات کی خاص پیشگوئی

کراچی(نیاٹائم)کراچی کے باسیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے قبل ہی خاص پیشگوئی کردی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے قبل اسپیل کی انٹری بائیس جون سے ہوسکتی ہے جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا چانس ہے۔ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی جانب سے اٹھارہ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں جاری ہیں،جس کی وجہ سے شہرکا کم ازکم درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تتیس سے پینتیس کے مابین رہنے کا چانس ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت بہترفیصد ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے اوراگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا۔

 

دوسری طرف دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی ایریازمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن سے پنجاب میں بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے مزید دودن تک چلتا رہے گا۔

 

محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی نوید سنا دی