امریکی ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں ہزاروں جانور ہلاک

امریکی ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں ہزاروں جانور ہلاک

شکاگو (نیا ٹائم ویب ڈیسک )امریکی ریاست کینساس میں سورج آگ برسانے لگا ، کئی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث اب تک ہزاروں مویشی ہلاک ہو گئے مزید جانوروں کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔

امریکی ریاست کینساس ایک طرف روسی جارحیت کی وجہ سے غذا کے بحران کا سامنا کر رہی ہے تو دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں ، گرم مرطوب فضا کی وجہ سے شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کینساس کے شعبہ صبعت اور ماحول کے مطابق منگل کے روز شدید گرمی کے باعث 2000 کے قریب گائے اور بھینسیں ہلاک ہو گئی ہیں جن کی باقیات ریاست کے کئی علاقوں میں جگہ جگہ موجود ہیں ۔

واضح رہے امریکی ریاست کینساس گلہ بانی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست ہے جہاں 24 لاکھ کے قریب مویشی موجود ہیں لیکن گزشتہ ہفتے سے ریاست کا درجہ حرارت اچانک بلند ہو گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی رک گئی ہیں جس کے باعث گرمی برداشت نہ کرتے ہوئےسیکڑوں جانور ہلاک ہو گئے ہیں ۔

منگل کے روز شمال مشرقی کینساس کا درجہ حرارت 42 درجے ریکارڈ کیا گیا ۔ فضا میں بھرپور نمی سے یہ کیفیت مزید شدت اختیار کر گئی ۔ جس سے جانور شدید متاثر ہوئے اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حکام کی جانب سے مزید جانوروں کی جانیں بچانے کے لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور اضافی پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

 

امریکا میں شدید گرمی پرمحکمہ موسمیات نےایڈوائزری جاری کردی