بھارتی اداکارکرن ویرکوخاتون ساتھ کاروبارکرنامہنگاپڑگیا

بھارتی اداکارکرن ویرکوخاتون ساتھ کاروبارکرنامہنگاپڑگیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بھارتی اداکار کرن ویر کو خاتون کے ساتھ کاروبار کرنا مہنگا پڑگیا ہے،انڈین  میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ کرن ویر نے ان سے 2.5 پرسنٹ منافع کا وعدہ کرکے رقم بٹوری اور اب واپس کرنے سے انکاری ہیں، انہوں نے اداکار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔

 

خاتون کا بتانا ہے کہ اداکار کرن ویر نے صرف ایک کروڑ واپس کیے جبکہ ابھی بھی انکے پاس میرے  ایک کروڑ 99 لاکھ روپے موجود ہیں جنہیں واپس دینے سے وہ لگاتار انکاری ہیں اور  جب میں رقم کا مطالبہ کرتی ہوں تو وہ اور ان کی بیگم مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی انویسٹی گیشن کا آغاز کیا جاچکا ہے اور اسی کے پیشِ نظر اداکار اور ان کی بیوی  کو بیان ریکارڈ کرانے پولیس سٹیشن بھی بلایا گیا ہے۔

 

خیال  رہے کہ کرن ویر بوہرا معروف انڈین  ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں جن میں شرارت، کسوٹی زندگی کی بہت مشہورہیں۔

 

سانس مفت ہے اس پر بھی ٹیکس لگا دیں،اداکارفہد شیخ کا طنز