دوسالوں میں ٹریکٹرزکی قیمت میں کتنی مرتبہ اضافہ ہوا

دوسالوں میں ٹریکٹرزکی قیمت میں کتنی مرتبہ اضافہ ہوا

لاہور(نیاٹائم)دو برسوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے،کسی حکومت نے ایکشن لیا نہ کسانوں کی فریاد سنی گئی۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم، کسان پریشان، زرعی شعبے پر دبائو بڑھ گیا،ٹریکٹرز مہنگے ہونے سے شعبہ زراعت کو شدید خطرہ، پہلے ہی پانی کی قلت سے زرعی پیداوار کم ہوئی،مقامی کمپنی کا 55 ہارس پاور کا ٹریکٹر 23 جولائی کو 9 لاکھ 45 ہزار روپے تھا، 14 جون کو 55 ہارس پاور کا ٹریکٹر 13 لاکھ 82 ہزار 535 روپے ہو گیا۔دو سال کے دوران ٹریکٹر کی قیمت میں 4 لاکھ 37 ہزار 535 روپے اضافہ ہوا ہے۔

 

55 ہارس پاور ٹریکٹر پاور سٹیرنگ کے ساتھ 9 لاکھ 69 ہزار 150 روپے سے بڑھ کر 14لاکھ 41 ہزار 440 روپے ہو گیا،65 ہارس پاور ٹریکٹر 5 لاکھ 11 ہزار 350 روپے اضافے سے 15 لاکھ 93 ہزار 900 روپے ہو گیا ،75 ہارس پاور ٹریکٹر 6 لاکھ 2 ہزار 700 روپے اضافے سے 20 لاکھ 44 ہزار 350 روپے ہو گیا۔85 ہارس پاور ٹریکٹر 3 لاکھ 41 ہزار 550 روپے اضافے سے 21 لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہو گیا

 

،85 ہارس پاور ٹریکٹر فور ویل 7 لاکھ 98 ہزار 525 روپے اضافے سے 27 لاکھ 77 ہزار 775 روپے ہو گیا۔حکومت کو چاہئے کے کسانوں کی جانب بھی توجہ مبذول کرے کیونکہ زراعت کوپاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھاجاتاہے۔

 

محکمہ زراعت کی جانب سے پاکستان ہارٹی ایکسپوکاانعقاد