اداکار نعمان سمیع  نے اپنے متعلق بڑا انکشاف کردیا

اداکار نعمان سمیع نے اپنے متعلق بڑا انکشاف کردیا

کراچی(نیاٹائم)پاکستان کے شوبزافق پرابھرتے ہوئے اداکارنعمان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے پہلے کچرا اٹھانے اورٹوائلٹ صاف کرنے سمیت ایسے متعدد کام کرچکے ہیں۔

 

حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اورسفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ ویڈیوپرایک صارف نے کمنٹس کیا کہ 'اس شرٹ میں آپ بالکل ایک ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ رہے ہیں' اداکار نے اس کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ'میں پارٹ ٹائم میں بطورویٹر، فرش اورٹوائلٹ کی صفائی اورپارکنگ ایریا سے کچرا چننے سمیت ایسی کئی کام کیے ہوئے ہیں'۔

 

نعمان سمیع نے ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگتا ہوں تو میرا نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی بری بات ہے، یہ ایک جاب ہے اورجو لوگ یہ کام کرتے ہیں ان کو اپنے کام پرفخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے گھر والوں کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ ہیں'۔

 

بعدازاں صارف نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ارادہ بلکل مذاق کا نہیں تھا، میں صرف آپ کو داد دے رہی تھی، اگرمیں ٹھیک نہیں تھی تو مجھے معافی دیں دے۔ نعمان سمیع کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرگردش ہے جس پرصارفین اداکار کے بڑے پن اور تحمل مزاجی کے گیت گا رہے ہیں۔

 

اداکارفیصل قریشی کن کےخلاف پھٹ پڑے