تعلیم دوستی یاکچھ اور ،سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

تعلیم دوستی یاکچھ اور ،سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیاٹائم) پنجاب حکومت نےجامعات کےبعدسکولوں میں ایوننگ کلاسزکےانعقادکافیصلہ کرلیا، ذرائع کاکہناکہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسز کے اجرا کااصولی فیصلہ کرلیاگیاہے۔

 

ذرائع کےمطابق سکولوں میں شام کی کلاسز کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں،شام کی کلاسز کیلئے سرکاری سکولوں کی بلڈنگز زیراستعمال لائی جائیں گی۔

 

پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں چائلڈ لیبر کی تعدادزیادہ ہوگی۔شام کی کلاسز لینے پر بچوں کو حکومت کی طرف سےماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ مذکورہ بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ہر سال حکومت الگ سے بجٹ مختص کرے گی۔

 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تجویز پر عملی طورپرکام شروع کردیا ہے۔ایجنڈا کو آئندہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں زیر بحث لائے جانے کاقوی امکان ہے۔ ماہر تعلیم کہتے ہیں کہ شرح خواندگی میں اضافہ ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چائلڈ لیبر کی تعداد 40 لاکھ سے تجاویز کرچکی ہے۔

 

سپریم کورٹ کی طرف سے ای سی ایل قانون میں ترمیم بارے ریمارکس سے حکمران پریشان