
محکمہ زراعت کی جانب سے پاکستان ہارٹی ایکسپوکاانعقاد
لاہور(نیاٹائم)محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام18جون کو دو روزہ پاکستان ہارٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق پاکستان ہارٹی ایکسپو2022 کے لئے سٹالز ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں لگائے جائیں گے۔نمائش میں پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان ہارٹی ایکسپو2022 میں روس،تاجکستان،ازبکستان، بیلا روس،قازقستان،سعودی عرب،دوبئی،قطر،بحرین،سری لنکا،انڈونیشیا، ملائیشیا اورترکی سے ماہرین،ایکسپوٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔
ہار ٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ کاشتکار،ایکسپوٹرز،امپورٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔محکمہ زراعت پنجاب اس سے قبل ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے7نمائشوں کا انعقاد کر چکا ہے۔گزشتہ نمائشوں میں 15 ممالک سے100 سے زائد وفود نے شرکت کی۔گزشتہ نمائشوں کے ذریعے15 ایم او یو پر دستخط ہوئے اور زرعی برآمدات میں 10.2 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان ہارٹی ایکسپو2022 کے انعقادسے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جو پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا۔پاکستان ہارٹی ایکسپو 2022کے انعقاد سے انعقاد سے ملکی ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہوں گے جس سے ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
شکر گڑھ میں کھادڈیلرزنےہڑتال کردی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ