عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ن لیگ سے احکامات لینے کا الزام لگا دیا

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر ن لیگ سے احکامات لینے کا الزام لگا دیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ن لیگ سے مل کر قبل از انتخابات دھاندلی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر حمزہ اور مریم نواز سے احکامات لیتے ہیں اور ان کی ہر ہفتے حلقہ بندیوں پر بات ہوتی ہے ۔

کسان کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے جلد الیکشن کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جمہوریت کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کروانے آئی ہے ۔ انہوں نے نیب کے اختیارات ختم کر دئیے ، ایف آئی اے میں اپنے لوگ لگا دئیے ۔ بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ۔

عمران خان نے حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی وجہ سے حکومت روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں کر سکتی ، بھارت تیل کے ساتھ ساتھ روس سے ہتھیار بھی لے رہا ہے لیکن غلاموں کو ایسی اجازت نہیں ۔ یہ وہ کریں گے جس کا انہیں امریکا سے حکم ملے گا ۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی نے عطا تارڑ کو اسمبلی سے نکال دیا