نیپرانےبجلی کے فی یونٹ میں 4روپے اضافےکی منظوری دے دی

نیپرانےبجلی کے فی یونٹ میں 4روپے اضافےکی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیاٹائم)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

 

نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2022 کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہو گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام کسٹمرز پر ہو گا۔

 

نیپرا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی۔

 

کسانوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے، عمر سرفراز چیمہ