عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ  نےجذباتی ویڈیوپوسٹ کردی

عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ نےجذباتی ویڈیوپوسٹ کردی

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)معروفٹی وی ہوسٹ بشری اقبال نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین کےلئے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں خصوصی دعا کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

سابق اہلیہ  نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں عامر لیاقت کے پرانے دوست مسجد نبوی میں موجود ہیں اور مرحوم عامر لیاقت کی مغفرت کیلئے دعا کر رہے ہیں۔ دعا کے دوران  وہ کہتے ہیں کہ عامر لیاقت حسین کےلئے بہت دعا کی ہے، جمعہ کا روز ہے، انکی  تدفین بہت ہی مبارک روز ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین جنت البقیع میں کی جائے ۔

 

عامر لیاقت کیلئے دعا کرنے والے شخص کا مزید بتانا تھا جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد غمگین ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت الفت تھی۔سابق اہلیہ    نے انسٹاگرام پر وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں تحریرکیا کہ ‏یہ دعا عصر کے ٹائم مسجد نبوی  سے مجھے میرے ایک بھائی اور عامر کے دیرینہ ساتھی  نے اُس ٹائم بھیجی جب یہاں انکی  تدفین  کا کام چل رہا تھا۔

 

سابق اہلیہ  نے مزید لکھا کہ اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول ومنظورفرمائے، آمین۔خیال  رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور انکی تدفین دس  جون کو  عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں انکے والد اور والدہ کے ہمراہ کی گئی تھی۔

 

عامر لیاقت نے موت کے بعد دنیا کو کون سا گانا سنوانے کی خواہش کی؟