شکر گڑھ میں کھادڈیلرزنےہڑتال کردی

شکر گڑھ میں کھادڈیلرزنےہڑتال کردی

شکرگڑھ(نیاٹائم) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں اور کمپنی پالیسی کے باعث ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز نے شٹر ڈاؤن  ہڑتال کردی ہے ،جس سے دھان کے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

کھاد ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ  کھادکے سیل پوائنٹس بناکرچھوٹے ڈیلرز کا نقصان کر رہی ہے ۔ دکانوں پر پٹواری بٹھا دئیے گئے ہیں ۔ جو اپنی  مرضی سے کھاد بیچنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ انہیں سیلز سنٹرز سے ہٹایا جائے ۔  کھاد کمپنیاں ، یوریا کے ساتھ ڈی اے پی کی خریداری کی شرط ختم کریں ،  کھاد کمپنیاں اور حکومت ہمارا کمیشن بڑھانے کا اعلان کرے ۔

 

دوسری طرف کھادڈیلرزکےاس اقدام سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور انکو کھاد نہیں مل پارہی ،کھادڈیلرزحکومتی ریٹ پر گندم نہیں بیچتے اورذخیرہ کرلیتے ہیں جس سے کسان رل جاتے ہیں۔

 

انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کاعالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد