تین پاکستانی جامعات 500 بہترین یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب

تین پاکستانی جامعات 500 بہترین یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب

اسلام آباد (نیا ٹائم) تعلیمی میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی ، پاکستان کی 3 جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئیں ۔

دنیا کی جامعات کی نئی درجہ بندی برائے 2023 ء میں 3 پاکستانی جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ۔

معروف برطانوی ادارے کیو ایس کی طرف سے جاری کی گئی عالمی رینکنگ میں دنیا کی بہترین جامعات میں میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہلے ، کیمبرج دوسرے جبکہ سٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا نمبر چوتھا جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی پانچویں نمبر پر ہے ۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 334 ویں جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی 363 ویں نمبر پر ہے ۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز عالمی درجہ بندی میں 390 ویں نمبر پر موجود ہے ۔ دو چینی یونیورسٹیز ٹاپ 15 میں شامل ہیں ۔ جن میں پیکنگ یونیورسٹی 12 ویں جبکہ ٹیسینگ ہوا یونیورسٹی کا 14 واں نمبر ہے ۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق ایشیاء کی سب سے بہترین یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کے نام رہا جو عالمی درجہ بندی میں 11 ویں نمبر ر ہی ۔

 

اساتذہ کا ٹیسٹ پاس کرنیوالے دو سو افراد کا ڈومیسائل جعلی نکل آیا