یوٹیوبراورٹک ٹاکرکےلیے بُری خبر

یوٹیوبراورٹک ٹاکرکےلیے بُری خبر

اسلام آباد (نیاٹائم) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط سامنے آگئی ، آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے آن لائن پیسے کمانے والوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ذرائع کادعوی ہے کہ حکومت یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت گیمز اور دیگر آن لائن ذرائع سے ہونے والی آمدنی پرمزید ٹیکس بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

 

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی آن لائن پلیٹ فارمز (سوشل میڈیا کمپنیز)کے دفاتر پاکستان میں قائم کیے جائیں گے اور ان سے آمدنی پر پاکستانی کرنسی میں ٹیکس حاصل کیا جائے گا۔

 

ذرائع نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور دیگر مراعات ختم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بجٹ میں سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز کوبھی عملی شکل دی جائے گی ۔

 

 

کسی نے آج تک اسلام آباد کا جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، مریم نواز