انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کاعالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کاعالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(نیاٹائم) انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے ماحولیاتی صحافیوں کیلئے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔  ورکشاپ میں پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی ۔

 

 میڈیا ورکشاپ کامقصدماحولیاتی صحافیوں کوپاکستان میں موجودہ پانی کے بحران سے متعلق معلومات فراہم کرنا اور پانی کے دانشمندانہ استعمال کی ترجیح کو فروغ دیناتھا ۔

 

عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو منایاجاتاہے جس کامقصددنیاکودرپیش ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرناہے ۔

 

انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان اوروسطی ایشیا کے انچارج ڈاکٹرمحسن حفیظ کا ورکشاپ سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی سالانہ دواعشاریہ چار فیصدکے حساب سے بڑھ رہی ہے جو جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ہمارے آبی ذخائر پرپریشر بڑھ رہاہے، زراعت کا شعبہ ہمارے آبی ذخائر کا 90 فیصد شیئر وصول کرتا ہے، لیکن آبادی میں بے پناہ اضافے اورماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمارے آبی وسائل تناوَکاشکارہیں ،اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم آبی،توانائی،خوراک اورماحولیاتی نظام کے زاویے سے روزگار،فوڈسیکورٹی اوراکانومی مضبوط بنائیں ۔

 

ڈاکٹرمحسن حفیظ نے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اورمسائل  پربھی روشنی ڈالی ۔ورکشاپ سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ۔

 

پیٹرول پمپس مالکان نے حکومت کودھمکی دیدی

 

 

انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کاعالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد