گوگل نے سنگل ویڈیوکالنگ ایپ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

گوگل نے سنگل ویڈیوکالنگ ایپ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن  ڈو کو ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس طرح تمام ڈیوائسز کیلئے ایک ہی سروس تیار کرنے میں معاونت ملے گی۔

 

ڈوکو2016 میں سمارٹ فون  اور آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے جاری کیا گیا تھا جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ وڈیو کال انٹرنیٹ کی خراب سروس میں بھی کی جاسکتی ہے۔گوگل میٹ نے 2020 میں ہینگ آؤٹ کی جگہ لی تھی جس میں ایک ٹائم  میں سیکڑوں افراد وڈیو کانفرنس کا حصہ بن سکتے ہیں۔کووڈوائرس کی وبا ءکے دوران گھروں سے کام کرنے کے نتیجے میں گوگل میٹ کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں ایپلی کیشنز کو کب تک اکٹھا کیا جائے گا لیکن یہ عندیہ دیا کہ ایسا آنے والے ہفتوں میں ہوجائے گا۔گوگل ڈو کو استعمال کرنے والے افراد اس تبدیلی سے کچھ زیادہ ایفیکٹ  نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے کانٹیکٹس، چیٹ ہسٹری اور پیغامات  برقرار رہیں گے اور کسی نئی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم  میٹ کےکچھ  فیچرز ضرور ان کو دستیاب ہوں گے جن میں 100 افراد کی وڈیو کانفرنس، ورچوئل بیک گراؤنڈ، میٹنگ شیڈولر اور رئیل ٹائم کلوزڈ کیپشنز قابل تحسین  ہیں۔جی میل، گوگل کیلنڈر، اسسٹنٹ اور میسجز تک رسائی میں بھی زیادہ آسانی ہو جائے گی۔

 

میٹا کی سی او او شیرل سینڈبرگ نےبڑااعلان کردیا