میٹا کی سی او او شیرل سینڈبرگ نےبڑااعلان کردیا

میٹا کی سی او او شیرل سینڈبرگ نےبڑااعلان کردیا

نیویارک(نیاٹائم ویب ڈیسک)میٹاکی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سینڈبرگ نے سوشل میڈیا کمپنی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

 

شیرل سینڈ برگ نے بتایا کہ وہ 2022 کے موسم خزاں میں سی او او کے عہدے کو چھوڑ دیں گی لیکن  بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہیں گی۔میٹا سے شیرل سینڈبرگ کی علیحدگی اس  لمحے  ہورہی ہے جب اس کمپنی کو پرائیویسی اور گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ کے حوالے سے  کئی تنازعات کا سامنا ہے۔14 برس تک کمپنی کا حصہ رہنے والی شیرل سینڈبرگ کو بھی بطور سی او او تنقید کا سامنا رہاہے۔

 

شیرل سینڈبرگ نے ایف بی  پوسٹ میں کہا کہ ہم نے جو پراڈکٹس تیار کیں انہوں نے دنیا بھر میں اثرات مرتب کیے، تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی نجی زندگی  کا تحفظ ہو۔انہوں نے کہا کہ 'جب میں نے 2008 میں یہ کام شروع کیا تو میرا خیال تھا کہ اس عہدے پر 5 برس تک کام کروں گی، اب 14 برس بعد ٹائم  آگیا ہے کہ میں اپنی زندگی کے نئے باب کی شروعات کروں۔

 

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ شیرل سینڈبرگ کی جگہ کمپنی کے چیف گروتھ آفیسر جویر اولیویان لیں گے۔فیس بک کا حصہ بننے سے پہلے شیرل سینڈبرگ گوگل میں گلوبل آن لائن سیلز اینڈ آپریشن کی نائب صدر تھیں۔

 

2013 میں انہوں نے اپنی پہلی کتاب لکھی تھی جو بہت زیادہ مقبول ہوئی تھی جب کہ  شوہر ڈیو گولڈبرگ کی اچانک موت کے بعد بھی انہوں نے ایک کتاب لکھی  تھی۔انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ فیوچر میں ان کے لیے کیا چھپا ہے لیکن اب وہ اپنی توجہ فلاحی کاموں پر رکھیں گی۔

 

ایلون مسک نے کمپنی ملازمین کو الٹی میٹم دیدیا