پی بی سی کی ہفتے میں ایک روزورک فرام ہوم کرنےکی تجویز

پی بی سی کی ہفتے میں ایک روزورک فرام ہوم کرنےکی تجویز

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان بزنس کونسل  نے  ہفتے میں ایک روز ورک فرام ہوم کی  تجویز دی ہے۔

 

ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ حکومت نے فیول  سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ لیٹ  کیا لیکن درست  فیصلہ ہے  ، پیٹرولیم  مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ ہفتے میں ایک روزگھر سے کام کرنےسے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت  کی جاسکتی ہے، اس لیے کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں  جس کے لیے  گھر سے کام  کیوں نہیں کیا جاسکتا ؟پاکستان بزنس کونسل کا کہنا تھا کہ بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی  نہیں ہوگا۔

 

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت کوبریک لگ گئی،سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری