پاک بحریہ کے51ویں سٹاف کورس کانووکیشن کاانعقاد

پاک بحریہ کے51ویں سٹاف کورس کانووکیشن کاانعقاد

لاہور(نیاٹائم)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 51ویں  اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقادہو اہے۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 98 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 32 افسران بھی شریک تھے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو اپنی روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔خطے کی بدلتی ہوئی میری ٹائم صورتحال ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کی متقاضی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قبل ازیں کالج کے کمانڈانٹ نے کورس کے دوران شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

 

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن اصلاحات کا بل منظور