انٹربینک میں ڈالرکی قیمت  کوبریک لگ گئی،سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت کوبریک لگ گئی،سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری

کراچی(نیاٹائم) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر  کی قدر میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

 

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جسکے بعد  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے  میں آرہی ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے دوران ڈالر  کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک  پیسے پر بند ہوگیا۔

 

جمعہ کے دن کاروبار کی ابتداء پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔دوسری طرف ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران 100  انڈیکس میں 900سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 43 ہزار  پوائنٹس کی سطح پارکرگیا ہے۔

 

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا