پاک امریکا تعلقات میں تناو کسی کے مفاد میں نہیں،بلاول بھٹو

پاک امریکا تعلقات میں تناو کسی کے مفاد میں نہیں،بلاول بھٹو

واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک) پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے مابین تناؤ دونوں ممالک کے عوامی  مفاد میں نہیں ہے ۔

 

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے  وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ دونوں ملکوں  کے تعلقات کومزید خراب ہونے دیناکوئی  دانش مندی نہیں ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اورامریکا کے باہمی تعلقات جس طرح کے رہے ہیں وہ نہ پاکستانی اورنہ ہی امریکی عوام کے مفاد میں ہیں جبکہ  مجھے یقین ہے کہ امریکا اورپاکستان کے مابین  مختلف امور پراتفاق زیادہ ہے اوراختلافات کم ہیں  ۔بلاول  نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتحادی حکومت کا حصہ بننا اس طرح ہے جیسے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اوربل کلنٹن خاندان ایک حکومت کا حصہ ہوں۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  کا مزید کہنا تھا کہ میں انقلاب کے بجائے ارتقا پریقین رکھتا ہوں جبکہ مجھے اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہے کہ  پاکستان اورامریکا کے مابین  بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔ دونوں ملکوں  کو پنے مثبت تعلقات پرجذبات کوحاوی نہیں ہونے دینا چاہیئے کیوں کہ اس میں کسی کا بھی فائدہ نہیں۔افغانستان  کی صورتحال سے  متعلق کیے گئےسوال میں  بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اورپاکستان یہ چاہتے ہیں کہ اپنے رویے بہتربنانے اورافغان عوام کیلئے ملک میں استحکام لانے کیلئے طالبان کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ طالبان اپنی سرزمین کو کسی قسم کی دہشتگردی کے لیے بھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

 

 

شوہرکوقتل کرنےکاطریقہ بتانےوالی مصنفہ بھی شوہرکی قاتل نکلی