کیمرے کا استعمال کرنے والے ہوجائیں خوش

کیمرے کا استعمال کرنے والے ہوجائیں خوش

بیجنگ(نیاٹائم)کافی عرصے سے مختلف کمپنیوں کی طرف سے دوسو میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون کی تیاری پر ورک ہورہا ہےتاہم اب لگتا ہے کہ اس ریس میں موٹرولا سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

 

موٹرولاچائنا نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی طرف سے دو سومیگا پکسل کیمرا فون جولائی 2022 میں انٹروڈیوس کروایا جارہا ہےیہ ممکنہ طور پر موٹرولا فرنٹیئر اسمارٹ فون ہوسکتا ہے جس کے متعلق 2021 سے افواہیں سامنے آرہی ہیں۔کمپنی کی طرف سے جاری ٹیزرمیں 200 میگا پکسل کیمرا سنسر کی جھلک دیکھائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ فوٹوگرافی کا نیا لیول ہوگا۔اس سے پہلے فون کے حوالے سے افواہوں میں بتایا گیا تھا کہ موٹرولا کی طرف سے ڈیوائس کے لیے سام سنگ کے تیار کردہ 200 میگا پکسل آئی ایس او سیل ایچ پی 1 سنسر کویوزکیا جائے گا۔ یہ سنسر بائی ڈیفالٹ پچاس میگا پکسل کی تصویر کیپچر کر سکے گا جبکہ تصاویر کے لیول کو بہتربنانے کے لیے سنسر میں ڈیپ لرننگ سسٹم ایک الگورتھم کے انڈر کام کرے گا۔

 

یہ سنسر تیس فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے 8K ویڈیو بھی ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔موٹرولا کی طرف سے حال ہی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون آٹھ جنریشن 1 پلس پراسیسر سے لیس فون پر ورک  کررہی ہے جو کہ ممکنہ یہی فون ہوگا جس میں دو سومیگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔دیگر افواہوں کے مطابق موٹرولا فرنٹیئر میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس خم ایجز والا پی او ایل ای ڈی ڈسپلے کی سہولت بھی ہوگی جس میں ساٹھ میگا پکسل سیلفی کیمرا نصب کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ آٹھ سے بارہ جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیے جائیں گے۔4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی چانس ہے۔

 

برطانوی شہری نے انوکھاریکارڈاپنےنام کرلیا