کرنل حسن صیاد کے قتل کا بدلہ ضرور لیں گے،ایرانی صدر

کرنل حسن صیاد کے قتل کا بدلہ ضرور لیں گے،ایرانی صدر

تہران (نیا ٹائم ویب ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل حسن صیاد خدائی کی شہادت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

 

ایران کے  صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ  کرنل حسن صیاد کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا جبکہ ایران کی  فارن منسٹری نے حسن صیاد کے قتل کے پیچھے صیہونی ریاست اسرائیل کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دہشتگرد کارروائی میں  بین الاقوامی  عناصر شامل  ہیں  تاہم مجرموں کو  بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں  حسن صیاد خدائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ حسن صیادخدائی مارے جانے والےایرانی  قدس فورس کی دوسری اہم ترین شخصیت ہیں ۔دو سال قبل جنرل قاسم سلیمانی کو بھی امریکا نے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

 

اتوار کے روز موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے حسن صیاد خدائی کو اُن کے گھر کے باہر ایک کار میں 5 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عمان روانہ ہونے سےپہلےمہر آباد ہوائی اڈے پر منعقدہ نیوزکانفرنس میں سکیورٹی حکام کو اس قتل کی سنجیدگی سے پیروی اور انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ کرنل صیاد خدائی حالیہ برسوں میں مارے جانے والے قدس فورس کے دوسری اہم ترین شخصیت ہیں۔  2020 میں ایران کے انتہائی طاقتور سمجھے جانے والے فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکا نے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

 

 

ماں نے دوران پروازجنم لینےوالی بچی کا نام کیا رکھا