یاسین ملک پر جعلی مقدمے کی شدید مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم

یاسین ملک پر جعلی مقدمے کی شدید مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراعظم شہبازشریف نے نامور حریت لیڈر محمد یاسین ملک کو دہشت گردی کے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔

 

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بے مثال بہادری و حریت کا نشان اور ضمیر کے قیدی یاسین ملک کے خلاف بھارتی ہتھکنڈہ رد کرتے ہیں، یہ کشمیریوں کو جھکانے کی کوشش ہے جو کہ ناکام ہوگی، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل ماورائے قانون وانصاف اور انتقام پر مبنی بھارت کے مظالم اور دہشتگردانہ اقدام کا سختی سے نوٹس لے، یاسین ملک کشمیریوں کا لیڈر اور ایک جاندارآوازہے بھارت اس آواز کو دبانا چاہتا ہے۔ حکومت پاکستان عالمی وانسانی رائٹس کے تمام اداروں اوراوآئی سی کے فورم پر یاسین ملک اورکشمیری لیڈرشپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کوپوری قوت سے اجاگر کرے گی۔

 

پانچ اگست 2019 کے ناجائزاورغیرقانونی اقدامات کی طرح یاسین ملک کے خلاف مقدمہ بھی بلکل قانون کے خلاف اور بغض اورظلم پر مبنی ہے۔جموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کرنے والا بھارت کشمیریوں کی نمائندہ حقیقی قیادت کو مٹانے کی سوچی سمجھی پلاننگ پرعمل پیراہے، آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی شہید کے جسد خاکی سے خوف کھانے والا بھارت یاسین ملک کی حق گوئی اوردبنگ آوازسے خوف زدہ ہے۔

 

نئے پاکستان کے بعد اب آزادی مارچ کی فلم شروع،احسن اقبال