لانگ مارچ کا اعلان  ،راناثناء دھمکیوں پر اُتر آئے

لانگ مارچ کا اعلان ،راناثناء دھمکیوں پر اُتر آئے

اسلام آباد(نیاٹائم)کپتان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے۔

 

وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے جسے ہم  کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ،عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا۔

 

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ  2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے ہیں،عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں، 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ہے، عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا،انہوں نے مزید کہا کہ  شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

 

نائن الیون کے بعد مشرف امریکا کی ایک کال پرڈھیر ہوگیا،شفقت محمود