نائن الیون کے بعد مشرف امریکا کی  ایک کال  پرڈھیر ہوگیا،شفقت محمود

نائن الیون کے بعد مشرف امریکا کی ایک کال پرڈھیر ہوگیا،شفقت محمود

لاہور(نیاٹائم )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکا کی ایک  فون کال  پر مشرف ڈھیر ہوگئے۔امریکا کے کہنے پر میرجعفر جیسے لوگ شہبازشریف سامنے آتے ہیں۔

 

لاہور  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی پنجاب بھر میں تیاریاں ہورہی ہے،اس سے پہلے عوام میں ایسا  جوش نہیں دیکھا،پنجاب کے جلسے ثبوت ہے کہ عوام  ان کو مسترد کرچکی ہے، نائن الیون کے بعد مشرف کو جب فون کیا گیا تو امریکہ جو مانگ رہا تھا اس سے بھی زیادہ دیا گیا۔امریکہ کے کہنے پر میر جعفر جیسے لوگ شہبازشریف سامنے آتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کیخلاف ہم نے مارچ کرنا ہے، پیشن گوئی کرتا ہوں کہ 25مئی کو عوام کا سمندر ہوگا،رانا ثنا اور حواری گرفتاری کیلئے لسٹیں بنارہے ہیں،اگر آپ نے گرفتاری کی تو سارا پاکستان بند ہوجائے گا،ہم ایک پرامن احتجاج کرنے جارہے ہیں،ہمیں پتا چلا ہےکہ سفید کپڑوں والے لوگ ہمارے کارکنوں کے گھروں کے باہر ہیں۔

 

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان دہشتگرد تنظیم کا سربراہ ہے ہم نےپھر بھی ان کو مارچ کرنےدیا،ہم نے دور حکومت میں بیورکریسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا،ہم بیوروکریسی کو بھی دیکھ رہے ہیں،پولیس اور بیوروکریسی کو خبردار کررہا ہوں کہ اپنی ڈیوٹی کریں،فاقی حکومت ایک ووٹ سے چل رہی ہے ،حکومت نے اپنے گناہ دھونے کی کوشش کی ہے۔

 

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کوئی اکثریت نہیں ہے،جو پاکستان کے ساتھ محبت کرتا ہے اس کو پتا ہے کہ جب ملک پھنس جائے تو الیکشن کروائیں جائیں،اگر گرفتار کیا گیا توسارے شہر بند ہوجائیں گے۔

 

فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائے گی،شیخ رشید