نئے پاکستان کے بعد اب آزادی مارچ کی فلم شروع،احسن اقبال

نئے پاکستان کے بعد اب آزادی مارچ کی فلم شروع،احسن اقبال

 اسلام آباد(نیا ٹائم)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال  کا  کہنا ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشارپھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ اگرلانگ مارچ میں کچھ غیرقانونی ہوا توقانون اپنا راستہ اپنائے  گا۔

 

وفاقی  وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال  کا اسلام آباد میں  میڈیا نمائندوں  سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے۔ عمران خان 2014 سے ملک میں پولرائزیشن پھیلانے اوراداروں کے مابین  دراڑیں  پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عوام  اور اداروں میں بداعتمادی پیدا کرنا اور قومی اداروں کی قیادت کی کردار کشی کرنا وہ ٹولز ہیں جو ہائبرڈ وارز میں دشمن استعمال کرتے ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ نئے انتخابات بارے فلحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ فیصلہ اتحادی حکومت کی لیڈرشپ کو کرنا ہے جبکہ ہمیں امیدہیں کہ ہم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

 

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ  ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کی  حکومت کو بدلا کیونکہ ہم جمہوری نظام پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں جو کام آئین و قانون کے مطابق ہوگا ہم  اسے سراہیں گے۔لیگی رہنما نے کہا  کہ نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تواب آزادی پاکستان کی فلم شروع ہوگئی ہے۔ نیازی نوجوانوں کو نفسیاتی اور ذہنی طورپر غلام بنا رہا ہے کہ پاکستان  ایک غلام قوم ہے۔ ایٹمی ملک  کبھی غلام نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کوئی اسے میلی آنکھ سے دیکھ سکتا ہے جبکہ  عمران نیازی  کی چار سالہ عذاب حکومت کی معاشی بدحالی کے اثرات کئی سالوں تک رہیں گے۔معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اسے چار ہم ہفتوں میں کیسے ٹھیک کریں۔

 

 

فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائے گی،شیخ رشید