مباپےدنیا کے مہنگے ترین فٹ بالربن گئے

مباپےدنیا کے مہنگے ترین فٹ بالربن گئے

فرانس(نیاٹائم ویب ڈیسک)فرانس کےکِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے ہیں ،تئیس سالہ مباپے نے مزید تین برس کیلئے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔

 

کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے مطابق ماہانہ 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ملیں گے اور سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹ بالر بن جائیں گے۔پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے مباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش کو ٹھکرادیاتھا۔

 

دوسری طرف کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا معاملہ کھڑا ہوگیا، سپینش لیگ لالیگا نے فرانسیسی  کلب کے خلاف باضابطہ کمپلین  کردی۔لا لیگا انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دوبرس کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک کھلاڑی  کو اتنی رقم کیسے دے سکتا  ہے؟ پی ایس جی نے فٹ بال کی حفاظت کیلئے قائم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے شاہینوں کا اعلان