الیکشن کمیشن نےمنحرف ارکان کوڈی سیٹ کرنےکانوٹی فکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےمنحرف ارکان کوڈی سیٹ کرنےکانوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(نیاٹائم)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی نشستوں پر سلیکٹ  ہونے والے منحرف اراکین کو بھی ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر سلیکٹ  ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا جب کہ  خواتین کی سپیشل  نشستوں پر3 اور 2 اقلیتی نشستوں پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

 

خیال  رہے کہ الیکشن کمیشن نے کچھ  روز پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سنایاتھا۔منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت اعلی ٰ کی نمبر گیم میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آئے گی ،دوسری جانب مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے گزشتہ روز اپنی اسمبلی نشست سے استعفی دے دیا ہے اور وہ استعفی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو جمع کروایا گیا تھا۔

 

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کاخوف،کنٹینرلگناشروع