لاہورہائی کورٹ میں راجہ ریاض کیخلاف درخواست دائر

لاہورہائی کورٹ میں راجہ ریاض کیخلاف درخواست دائر

لاہور(نیاٹائم)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دے دی گئی ہے۔ درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائرکی گئی جس میں فیڈرل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

 

درخواست گزار نےموقف اپنایا ہے کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا ہدف بنایا اورججز کے خلاف توہین آمیز جملے بولے۔درخواست گزار نے اپیل کی کہ کورٹ راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔دو دن پہلے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا تھا کہ بطوراپوزیشن لیڈر اپنا پازیٹیو رول پلے کروں گا اور پارلیمنٹ میں تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے اصول پر عمل پیراہوتے ہوئے مسائل کواجاگرکرونگا۔

 

راجہ ریاض نے کلیئرکیا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں دیگر اپوزیشن ممبران کو ساتھ لے کرچلوں گا کیوں کہ ملک اس وقت اہم ترین قومی اورعوامی ایشوزسےدوچار ہے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن اپنا ذمہ دارانہ رول پلے کرے گی کیونکہ پوری قوم کو ملکی صورتحال کا پتہ ہے اورایسے میں تمام محب وطن حلقوں کو اپنا مثبت رول ادا کرنا چاہیے۔

 

خیال رہے کہ جمعہ بیس مئی کو اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے تحریک انصاف کے منحرف ممبراسمبلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈرمقررکردیا تھا۔ قومی اسمبلی میں سولہ ممبران نے راجہ ریاض کی بطوراپوزیشن لیڈرسپورٹ کی اوراسپیکر قومی اسمبلی نے آرڈرز پردستخط کئے تھے۔

 

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کاخوف،کنٹینرلگناشروع