انڈیکس میں 400 پوائنٹس کم ہوگئے

انڈیکس میں 400 پوائنٹس کم ہوگئے

کراچی(نیاٹائم)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بزنس ویک کے پہلے دن مندی کا رجحان دیکھنے کوملا ہے اورٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس میں چار سوسے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

 

پیرتئیس مئی کو اسٹاک سرمایہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بھی پیچیدگیاں سامنے کا خطرہ ہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا جس میں شرح سود مزید بڑھنے کا قوی چانس ہے۔

 

سرمایہ کاران تمام عوامل کے باعث مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عید کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان آیا ہوا ہے جس میں وقفے وقفے سے معمولی ریکوری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ دو ہفتے مجموعی طور پرمندی جاری رہنے کے بعد مسلسل تیسرے ہفتے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔

 

ایف بی آر کامزید ٹیکس اکٹھا کرنےکاپلان