ماں نے دوران پروازجنم لینےوالی بچی کا نام کیا  رکھا

ماں نے دوران پروازجنم لینےوالی بچی کا نام کیا رکھا

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا جانے والی پرواز  میں خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا جس کا نام "سکائے" یعنی آسمان رکھا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق بچی کو جنم دینے کا واقعہ ڈینور سے آرلینڈو شہر جانے والی پرواز میں پیش آیا جس میں مسافر خاتون کو  زچگی کے دردکی شروعات ہوئی ،حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھ کر  فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کو  واش روم میں  لے گئی اور  مدد مہیا کی جس کے بعد خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

 

میڈیا رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی  فراہمی کیلئے ائیر لائن کو منزل سے پہلے ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا،بعد ازاں ائیر لائن کے سوشل میڈیا پیج پر بھی واقعے کی کنفرمیشن  کی گئی۔ائیر لائن کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش دوران پرواز ہوئی تو اس مناسبت سے اس  کی والدہ نے بچی کا نام  سکائی رکھ دیا۔

 

واضح  رہے کہ جہاز میں بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی دوران پرواز بچوں کی پیدائش  کے خبریں سامنے آئی ہیں۔

 

پاسداران انقلاب کا سینئر کرنل گھرکےباہرقتل