تحریک انصاف کے لانگ مارچ کاخوف،کنٹینرلگناشروع

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کاخوف،کنٹینرلگناشروع

اسلام آباد(نیاٹائم )عمران خان کےلانگ مارچ کے اعلان کے بعد  حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  ڈی چوک کو پہلے ہی کنٹینر رکھ کر سیل کیا جاچکا ہے۔ذرائع کا بتاناہےکہ ریڈ زون جانے والے دوسرے تمام راستوں کوبھی آج رات سیل کردیا جائے گا لیکن  ریڈزون جانے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا جائے گا۔

 

یاد رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت نے مشکل فیصلے لینے اور اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب عمران خان نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ جب تک ہماری شرائط قبول نہیں کی جائیں گی تب تک ہم اسلام آباد سے نہیں جائیں گے،انہوں نے اپنی تقریر میں فوج کے نیوٹرل ہونے سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اگر آپ نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل ہی رہیں اب،عمران خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو واضح کیا کہ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی یا میرے کارکنوں کو کچھ کہا گیا تو پھر ہم ری ایکشن دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لانگ مارچ کریں گے۔

 

پی ٹی آئی جلسے میں دلچسپ جملے والا پوسٹر وائرل ہو گیا