پی ٹی آئی جلسے میں دلچسپ جملے والا پوسٹر وائرل ہو گیا

پی ٹی آئی جلسے میں دلچسپ جملے والا پوسٹر وائرل ہو گیا

اسلام آباد(نیا ٹائم)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے ملتان  جلسے میں سامنے آنے والا دلچسپ جملے والا پوسٹر سماجی رابطوں  کی زینت بنا ہوا ہے۔

 

رواں ماہ 20 مئی  کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان نے  شہر اولیا ملتان میں موسم شدید گرم ہونے کے باوجود جلسہ کیا جس میں پی ٹی آئی کارکنوں  کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے شرکا نے جہاں ایک طرف سابق وزیراعظم  عمران خان کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے تودوسری جانب  وہیں ایک پلے کارڈ نےسماجی رابطوں کی توجہ اپنی  طرف  مبذول کروالی جسے ایک خاتون نے اٹھا رکھا تھا۔وائرل ٹویٹ میں خاتون نے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پلے کارڈ پکڑا ہوا ہے جس پر تحریر تھا کہ عمران خان کی محبت میں ملتان کا گرم موسم بھی ڈھائی ٹن کا ایئر کنڈیشنر (اے سی )لگتا ہے۔

خیال  رہے کہ سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کیجانب سے پچس مئی کو اسلام آباد کیجانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے جبکہ میں پشاور سے ہی مارچ کی قیادت کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات کی تاریخ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے کیونکہ یہ ملک وقوم کی عزت کا معاملہ ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ یہ حکومت آپ کو روکنے کی کوشش کرے گی مگر آپ نے ڈرنا نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

 

 

موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی یا نہیں ؟