پاسداران انقلاب کا سینئر کرنل گھرکےباہرقتل

پاسداران انقلاب کا سینئر کرنل گھرکےباہرقتل

ایران(نیاٹائم ویب ڈیسک)ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزموں  نے کرنل سیاد خدائی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی طرف سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور سکیورٹی اداروں نے ملزموں کی تلاش  کا آغاز کردیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرنل سیاد خدائی کے قتل کو 2020 میں قتل ہونے والے نیوکلیئر سائنسدان محسن فخری زادے کے بعد سکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔کرنل سیاد خدائی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سینئر ممبر تھے جو بیرون  ملک میں کی جانے والی کارروائیوں کاجائزہ لیتی ہے۔

 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ کرنل سیاد کو ایران کے دشمنوں نے قتل کیا اور وہ نام نہاد ملک  جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں وہ تمام اس پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان