ابرار الحق بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر پر برہم ہوگئے

ابرار الحق بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر پر برہم ہوگئے

 کراچی(نیاٹائم)پاکستان کے نامورگلوکاروسیاسی رہنماء ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا معروف گانا ’نچ پنجابن‘ کاپی کیے جانے پربالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسرکرن جوہر پرشدید برہم ہوگئے۔

 

رپورٹ کے مطابق دھرما پروڈکشن نے اتوارکو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرفلم، جگ جگ جیو کا ٹریلرجاری کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا نامور گانا ’’نچ پنجابن ‘‘کاپی کیا گیا۔ جیسے ہی ابرارالحق کو پتہ چلا کہ ان کا مشہورسانگ نچ پنجابن بالی ووڈ کی آنے والی ایک نئی فلم میں چوری کیا گیا ہے تو گلوکارنے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کیا۔

 

ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ میں نے کسی بھی انڈین مووی کو اپنے گانے کے رائٹ سیل نہیں کیے ہیں، میں اپنے گانے کو انڈین مووی میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کیلئے کورٹ جانے کا حق رکھتا ہوں‘‘۔گلوکار نے مزید کہا کہ ’’کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گاناچوری نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیا ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دوں گا‘‘۔

 

دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی گانے چوری کرنے پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا ۔ایک صارف نے لکھا کہ’’  حال ہی میں حدیقہ کیانی کا گانا ‘ بوہے باریاں’ اوراب ابرار کا گانا، بالی وڈ موسیقاروں کیلئے اصل دھنیں نکالنا اتنا دشوار کیوں ہے‘‘۔خیال رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی مووی ’’جگ جگ جیو‘‘ میں ورن دھون،انیل کپور، کیارہ ادوانی اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے دیکھائی دیں گے۔

 

خلیل الرحمن نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے